• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان سیکرٹریٹ آفیسرز نے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں صدر سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن عبدالمالک کاکڑ پر عدم اعتماد کیا جائے گا۔ سیکرٹریٹ آفیسرز نے بیان میں کہا ہے کہ عبدالمالک کاکڑ کو سیکرٹریٹ آفیسرز کا صدر منتخب کیا گیا تھا انہوں نے آفیسرز کو اعتماد میں لئے بغیر گرینڈ الائنس و دیگر سٹاف ایسوسی ایشن کے ساتھ الحاق کرکے سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹریٹ کے آفیسرز کسی حکومت مخالف ایجنڈے یا غیر قانونی احتجاج و طریقہ کار پر عمل نہیں کریں گے۔
تازہ ترین