سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود نون لیگ کے ایم پی اے ذیشان رفیق انتخابی حلقے پہنچ گئے۔
پولنگ اسٹیشن بوبکانوالہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا، پولیس نےلیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو واپس جانے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات ہر عمل نہیں کیا گیا۔
کارکنان نے مطالبہ کیا کہ لیگی ایم پی اے کیخلاف کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نےلیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کونوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ایک دن میں اپنا جواب جمع کروائیں نہیں تو آپ کےخلاف کارروائی ہوگی۔