• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کیساتھ آج کون کون عدالت آیا؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے ساتھ آج بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی بڑی تعداد میں عدالت پہنچے۔

جہانگیر ترین کے ہمراہ ایم این اے سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ اور راجہ ریاض عدالت پہنچے۔

صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ اور مشیر امیر محمد خان بھی عدالت پہنچے۔

صوبائی مشیروں میں رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ، خرم لغاری بھی جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آئے۔

اراکینِ پنجاب اسمبلی میں اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید بھی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ عدالت پہنچے۔


ایم پی اے بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ اور امین چوہدری بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، ثمن نعیم اور ساجد وڑائچ بھی جہانگیر خان ترین کےساتھ عدالت پہنچے۔

تازہ ترین