• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ فلپ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آج دن 12 بجے برطانیہ کے مختلف شہروں اور جبرالٹر میں توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی۔

لندن میں ٹاور آف لندن اور ولُچ بیرکس کے علاوہ سمندری جہازوں سے بھی گولے داغے جائیں گے۔

بیلفاسٹ، کارڈف، ایڈنبرا اور پورٹسمتھ میں بھی گولے داغ کر شہزادہ فلپ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ میں ارکان شہزادہ فلپ کی خدمات کا احاطہ کریں گے جبکہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ونزر کے سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی۔

 عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب آخری رسومات میں عوام شرکت نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے تھے، اُن کی عمر 99 برس تھی، بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

شہزادہ فلپس زائد العمری کی وجہ سے 2017 سے شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد برطانیہ کی اہم عمارتوں پر پرچم کو سرنگوں کردیا گیا جبکہ ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

تازہ ترین