• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول بحران، وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، ذمے داران کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ


پٹرول بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔


وفاقی حکومت نے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی اور پٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایڈوائزری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم اور نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کردی۔

حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے پربھی کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔

تازہ ترین