ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے آئی جی پنجاب کی جانب سے 10 پولیس ا فسروں کی تزلی کا حکم معطل کرتے ہوئے معاملہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا فاضل عدالت میں ملتان کے سب انسپکٹر محمد نواز،اے ایس آئی شاہد حسن،شوکت علی ،مختیار محمود،محمد دلشاد،شاہد،نیاز محمد ،مختیار احمد،غلا م مرتضیٰ اور شہزادالرحمان نے کونسل حافظ نوید اختر کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ وہ پولیس کے پی ٹی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور انھیں ضابطہ کے تحت ترقی دی گئی بعد ازاں سپریم کو رٹ کی جانب سے آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کی ہدایت کی گئی تو درخواست گذار ان کی بھی تنزلی کر کے کانسٹیبل بنادیا گیا ہے ،عدالت نے حکام کو معاملہ ایک ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا ہے ۔ حکم معطل