• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی کرسی اب جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے،شاہد خاقان

عمران خان کی کرسی اب جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے،شاہد خاقان 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرسی اب جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، وفاقی حکومت 7 ووٹوں کی برتری سے قائم جبکہ اس سے زائد ارکان ناراض رہنما کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت 8یا 10کی برتری سے قائم جبکہ ان کے پاس 30سے زائد ایم پی ایز ہیں،ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جہانگیر ترین کے عشائیے میں 40اراکین اسمبلی نے شرکت کی، ان کے وزیر مشیر کھلم کھلا تنقید کر رہے ہیں، عمران خان اور عثمان بزدار کا اقتدار جہانگیر ترین کی ہاں یا ناں پر کھڑا ہے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے چھٹے چیئرمین کی تقرری بھی ہوگئی، جو ادارہ ملک کیلئے پیسے اکھٹے کرتا ہے اسکے سربراہ کی اوسطا عمر 5ماہ ہے، کسی کو نہیں پتہ ملک کا وزیر خزانہ کون ہے اور کام کون کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر روز بجلی، پٹرول کے نرخ بڑھ جاتے ہیں، جو بجلی کا بل 2 ہزار آتا تھا آج 5 ہزار تک پہنچ چکا ہے جس کا کوئی جوابدہ نہیں، وزیراعظم نے کبھی عام آدمی کے مسائل کی بات نہیں کی۔

تازہ ترین