کوئٹہ(اے ایف پی/ جنگ نیوز) کوئٹہ میں درجنوں ہزارہ خواتین مارشل آرٹ سیکھ رہی ہیں ، اس وقت ہزارہ برادری کے لوگ جنوب مغربی علاقے رہائش پزیر ہیں، کوئٹہ کی 20 سالہ نرگس بتول نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ وہ مارشل آرٹ سیکھ کر اپنے حوالے سے رش والی جگہوں پر خود اعتمادی محسوس کرتی ہیں، نرگس بتول کا کہنا تھا کہ خواتین مارشل آرٹ سیکھ کر خود کو محفوظ سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں، یہاں سب کو معلوم ہے کہ میں مارشل آرٹس ،جوڈو کراٹے سیکھنے کلب جاتی ہوں اور یہ سب خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے ہے، جب میں کلب سے باہر نکلتی ہوں تو کسی میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ مجھ سے کچھ کہہ سکے، کنگ فو ایسوسی ایشن کے سربراہ اسحاق علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں اس وقت تقریباً 4000 افراد 25 سے زائد کراٹے کلبس میں مارشل آرٹ سیکھ رہے ہیں، مارشل آرٹ کے دو اداروں نے بتایا کہ مارشل آرٹ سیکھنے والوں میں نوجوان ہزارہ خواتین بھی شامل ہیں ۔