• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام کی تبدیلی کرپشن کمیشن کے خلاف جہاد میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوچکی ہے،پرویز خٹک

نوشہرہ (نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں  نظام کی تبدیلی کرپشن کمیشن کے خلاف جہاد غریب عوام کا عزت نفس بحال کرنے اداروں کی بحالی کاجو سفر شروع کیا۔ اس میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں  اور ان کواپنی حثیت کا اندازہ  ہو چکا ہے۔ آنے والے عام انتخابات میں عمران خان  ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ اور خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنائیں گے عوام باشعور ہیں اپنا مستقبل چوروں لیٹروں کے حوالے نہیں کریں گے۔سابقہ دور میں اے این  پی اور پی پی پی کا کردار عوام کے سامنے ہے۔  اگر چند سال ان کواور حکومت مل جاتی تو  صوبے کاسود ا بھی کردیتے۔ اسفندیار ولی خان  امیرحیدر ہوتی  ا ورمیاں افتخار حسین   تحریک انصاف کاشکریہ ادا کریں  کہ ہماری بدولت وہ گھروں سے نکل کر اب جلسے  کررہے ہیں۔ وہ یونین کونسل ڈاگ بے سود میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر درجنوں افراد نے پی ٹی ائی میں شمولیت کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے ان کو پی ٹی ائی کی ٹوپیاں پہنائی۔ جلسے سے ضلعی کونسلر اسرار نبی، ایم پی اے میاں خلیق الرحمن، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک نے خطاب کیا۔ جبکہ ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، نائب ناظم اشفاق احمد خان،تحصیل ناظم پبی میاں مرتضی الرحمن ،  نائب ناظم ساجد خان  لالاضلعی کونسلر سید عمل شاہ سمیت  بڑی تعداد میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور پی ٹی ائی کے کارکنوںنے شرکت کی۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ اے این  پی کے لیڈروں کو اب نوشہرہ یا د ایا ہے۔ اپنے دور اقتدار میں امیر حید ر ہوتی نے نوشہر ہ کے کتنے دور ے کیے تھے اور نوشہرہ کو کتنا ترقیاتی فنڈ دیا تھا۔ انھو ںنے کہا کہ ان کا پانچ سالہ دور اقتدار صوبے کی تاریخ کا تاریک دور تھا۔ میں نے خود ان کی حکومت میں ساڑے تین سال بطور وزیر گزارے۔ میں نے بہت نزدیک سے ان کی کرپشن نوکریوں تقرریوں کی قیمتیں وصول کرنے ترقیاتی منصوبوں پر ایڈوانس بیس فیصد کمیشن وصول کرنے سرکاری زمینیں فروخت کرنے ہسپتالوں اور سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کی داستانیں دیکھی ہے اگر کچھ دن اوران کواقتدار مل جاتا تو یہ صوبے کے محکموں کوٹھیکے پر دے دیتے۔انھوںنے کہا کہ ہم یورپ امریکہ چین سعودی عرب سمیت درجنوں ممالک کے مقرو ض ہیں۔ ہمارے صدر اور وزیر اعظم اور سب وزراء ان ملکوں سے ہاتھ جوڑ کر قرضے مانگتے ہیں اور پھر انہی ممالک کی پالیسیاں ہم پر مسلط ہوتی ہیں ا س ملک میں کب تک قرضوں کے بیساکھیوں  سہارے جینا ہوگا اب وقت اگیا ہے کہ عوام کو عمران خان جیسی صاف ستھری قیاد ت میسر اچکی ہے اس کافائدہ اٹھاتے ہوئے عوام  انے والے انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیکر عمران خان کووزیر اعظم بنا کر ملک کو قرضوں کرپشن اقرابا پروری غریبوں کااستحصال ختم کرکے اس ملک کوامریکی یورپی اور ائی ایم ایف سے نجات دلائیں گے۔  انھوں نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ روزانہ  اے این پی اور پی پی پی سمیت تمام سیاسی جماعتوںسے باشعور عوام اور صوبے اور اس ملک کادکھ درد رکھنے والے پی ٹی ائی میں شامل ہورہے ہیں۔ اوریہی وجہ ہے کہ مخالفین بھوکلاہٹ کاشکار ہیں اور پی ٹی ائی کے خلاف غلط پروپیگنڈے کے زریعے میڈیا میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہے۔
تازہ ترین