• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جاں بحق 3 بچوں کے والد کی پولیس مدد سے ماں سے ملاقات

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گزشتہ روز پر اسرار طور پر جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کے والد پولیس کے ہمراہ بچوں کی والدہ سے ملے اور ان سے بچوں کی موت کی وجہ پوچھی، بچوں کے والدین علیحدگی کے باعث الگ رہتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کے والد نے بیوی سے ملنے کے لیے پولیس سے مدد طلب کی اور رات گئے پولیس کے ہمراہ اپنی بیوی کے پاس گیا اور بچوں کی موت کی وجہ پوچھی۔

بچوں کے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہ ساتھ نہیں رہتے، بچوں کے والد لاہور میں تھے۔

فیملی نے گزشتہ روز واقعے کے بعد پولیس کو بیان دیا کہ گھر میں گزشتہ روز کیڑے مار دوائی چھڑکی تھی، صبح سو کر اٹھے تو بچوں کی حالت تشویش ناک تھی تاہم بچوں کو گلشنِ اقبال کے قریب نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے۔


جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 سالہ زیدان، 6 سالہ ارسلان اور 4 سالہ ایشال شامل ہیں۔

بچوں کی لاشوں کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دیا گیا ہے اور اہلِ خانہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے منع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین