• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبہ جات کی او پی ڈیز بند

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبہ جات کی او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سمیت صوبے 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کی جائیں گی۔

محکمہ صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبہ جات کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


پنجاب ضلع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز 20 اپریل تک بند رہیں گی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری اسپتالوں کے جن شعبہ جات کی او پی ڈیز بند کی گئی ہیں، ان میں ڈرما ٹالوجی، این این ٹی، ڈینٹسٹری اور آپتھامالوجی کے شعبے شامل ہیں۔

صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ان 4 شعبہ جات کے علاوہ دیگر شعبوں کی اوپی ڈیز کھلی رہیں گی، جن کے باہر مریضوں کو ماسک فراہم کیے جائیں گے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 20 اپریل کو کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ او پی ڈیز کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبے میں سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز 12 اپریل سے 10 دن کے لیے بند کردیے گئے ہیں جبکہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تازہ ترین