• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کے تعلیمی اداروں کا کنٹرول محکمہ تعلیم کے سپرد کیا جا رہا ہے، ناصر حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ بلدیاتی اداروں کے تعلیمی اداروں کا کنٹرول محکمہ تعلیم سندھ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی ایم سی وسطی کے 40 سے زائد خواتین اساتذہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اساتذہ نے صوبائی وزیر بلدیات سے درخواست کی کہ وہ 10 سال سے زیادہ عرصے سے ڈی ایم سی وسطی کے تحت چلنے والے اسکولوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، لیکن انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔ اساتذہ نے مزید کہا کہ انہیں گذشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ تین ماہ کی تنخواہوں کا مسئلہ فوری حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے، تمام تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم سندھ منتقل کرنے کے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین