• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تعاون سے گھوڑا گلی مری میں واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا ہے کہ الخدمت صاف پانی پروگرام کا مقصدملک بھر میں ہر خاص و عام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ان منصوبوں کا مقصد صاف پانی کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کا قیام ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تعاون سے گھوڑا گلی مری کے مقام پر واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔واٹر سپلائی منصوبے سے 200 سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی پروگرام کے تحت سالانہ 30,17,800افراد مستفید ہورہے ہیں جن پر 194 ملین روپے کی لاگت آرہی ہے۔الخدمت کے تحت 2020ء میں 7,607 کمیونٹی ہینڈ پمپ، 140 واٹر فلٹریشن پلانٹس، 2,012 واٹر ویل،79 گریویٹی فلو سکیم،1,103 سبمرسبل پمپ اورسولر سمرسبل پمپ نصب کیے گئے۔الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت روزانہ کی بنیاد کی پر 24 لاکھ افرادکو صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔اہل علاقہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کا پانی کے اس منصوبے پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین