• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں ہائبرڈ راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ

ترکی میں مقامی طور پر تیار کئے گئے ہائبرڈ راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔

یہ ہائبرڈ راکٹ انجن مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اسے چاند پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی میں استعمال کیا جائے گا ۔

انجن نے اپنے سٹارٹ ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہےجبکہ ڈیلٹا وی کے تیار کردہ اور خلائی حدود سے نکلنے کے اہل ہائبرڈ سوندا راکٹ سسٹم کے عمودی سٹارٹ کا تجربہ کیا گیا۔

اس کے بعد ترکی کے خلائی پروگرام کے دائرہ کار میں 2023 کو چاند پر لینڈنگ کرنے والی خلائی گاڑی کے راکٹ کے انجن کے اسٹارٹ کا تجربہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ترکی کا خلائی پروگرام 2023 میں چاند کی سطح پر ہارڈ لینڈنگ کا ہدف رکھتا ہے۔ 

تازہ ترین