امریکی سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف 79 سالہ شہری نے 5 کروڑ ڈالرز کے سول رائٹس کا دعویٰ دائر کر دیا۔
لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپے کے دوران کار واش شاپ کے عمر رسیدہ مالک رافی شوہد پر سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کیا۔
شہری نے تشدد کے خلاف 5 کروڑ ڈالرز یعنی 14 ارب سے زائد پاکستانی روپے کے سول رائٹس کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، اہلکاروں نے رافی شوہد کو کار واش کے اندر اور باہر زمین پر پٹخا، جس سے اُن کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور سر پر چوٹیں آئیں۔
میڈیا سے گفتگو میں رافی شوہد کا کہنا تھا کہ وہ صرف ملازمین کے کاغذات دکھانا چاہتے تھے مگر اہلکاروں نے بات سنے بغیر حراست میں لے لیا۔