• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ایشیاء کپ فائنل، آج دبئی میں موسم کیسا رہے گا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ کا فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

میچ کے آغاز پر دبئی کی ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد اور رات 10 بجے 72 فیصد ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کے آغاز پر درجۂ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا، جبکہ گرمی کی شدت کا احساس 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، رات میں ہوا کم چلنے کا امکان ہے۔

ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مدِ مقابل ہوں گی جہاں ایشیاء کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل، کھلاڑی جیت کے لیے پُر عزم اور شائقین شاندار مقابلے کے لیے پُر جوش ہیں۔

 پاکستان مینجمنٹ کا وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے پر اصرار  ہے، فائنل الیون میں کسی تبدیلی کا امکان بہت کم ہے۔

 دوسری جانب بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی ہو گی، ہاردیک پانڈیا مکمل فٹ تو نہیں لیکن میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید