• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: گیٹ وک ایئر پورٹ پر جارج گیلوے اور اہلیہ کو حرابت میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا

جارج گیلوے—فائل فوٹو
جارج گیلوے—فائل فوٹو

لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ پر جارج گیلوےاور ان کی اہلیہ کو انسدادِ دہشت گردی پولیس نے روک لیا۔

لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق جارج گیلوے اور اہلیہ کو حراست کے بعد رہا کر دیا گیا، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ 

دوسری جانب ورکرز پارٹی کا کہنا ہے کہ جارج گیلوے کے خلاف کارروائی سیاسی انتقام اور خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے۔

ورکر زپارٹی نے مزید کہا ہے کہ روس اور چین کے خلاف جنگی پالیسی کے مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جارج گیلوے اور ان کی اہلیہ ماسکو سے ابوظبی کے راستے برطانیہ پہنچے تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید