پاکستان اور بھارت بلائنڈ کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں ہیں، اب تک کھیلے گئے پانچ انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں دونوں نے دودو مرتبہ عالمی اعزاز جیتا پاکستان کو کھیلے گئے تمام ورلڈ کپ کے فائنلزکھیلنے کا منفرد اعزازبھی حاصل ہے 1998 میں جنوبی افریقا میں کھیلے گئے پہلے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں اس نے پاکستان کو شکست دی 2002 میں بھارت میں کھیلے گئے دوسرے ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے ہرا کر حساب برابر کردیا 2006 میں پہلی بار پاکستان نے ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کی اور اپنا پہلا فائنل کھیلنے والی بھارت ٹیم کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔
2014 میں کیپ ٹائون میں کھیلے گئے چوتھے ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اپنا پہلا عالمی ٹائٹل جیتا 2018 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں منعقدہ پانچویں ورلڈکپ کے فائنل میں بھی بھارت نے اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل معرکے میں پاکستان کو شکست دیدی مختصر فارمیٹ کی بات کی جائے تو اس میں ابتک بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے 2012 اور2017 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنلز میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی جبکہ 2016 میں بھارت میںکھیلے گئے پہلے ایشیاء کپ میں بھی بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی پاک بھارت کے مابین آخری ٹاکراشارجہ میں 2018 کے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں ہوا۔
بھارت نے آخری اوور میں پاکستان کو شکست دی تھی یوں گذشتہ پندرہ سال سے بلائنڈ کرکٹ میں کھیلے گئے تمام فائنلز میں فتح کی دیوی گرین شرٹس سے روٹھی رہی ، طویل عرصے بعد پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر فتح کاتاج سرپر سجا لیا رواں ماہ ڈھا کا میں کھیلی گئی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 62 رنز سے شکست دی، بنگلہ دیش میں کرونا کیسز اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو مختصرکرتے ہوئے ایونٹ کو سنگل لیگ اور فائنل کو 15 اوورز تک محدودکیا گیا تھا۔
فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جیت کاجشن منایا اس موقع پر ڈھاکہ کا باشندرہ اسٹیڈیم اللہ و اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین دلدارعالم چودھری نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے ہمراہ ٹورنامنٹ کی وننگ ٹرافی اور مین آف دی فائنل کاایوارڈ پاکستان کے کپتان نثار علی کودیا۔