• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد والے گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں،حکومت سے کوئی امید نہیں، کنور نوید

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ پورے حیدرآباد میں نہ کوئی نیا اسپتال بنایا گیا ہے، یہاں کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اس حکومت سے ہمیں اب کوئی امید نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی کنور نوید کا کہنا تھا کہ آج حکومت سندھ کے خلاف ایک پٹیشن دائر کی، 2012 میں حیدرآباد کی میڈیکل کالج کی اسکیم شروع کی گئی اسکیم 10 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی ۔

سندھ حکومت 400 ارب سندھ سے جمع کرتی ہے مگر ان 12 سالوں میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہ بن سکا، یہ حکومت شہری علاقوں کو ٹیکس اوررشوت کے ذریعے لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کے وزیر تعلیم بول چکے ہیں کہ حیدرآباد کی یونیورسٹی میری لاش سے گزر کر بنے گی اس حکومت سے ہمیں اب کوئی امید نہیں ہے۔

تازہ ترین