• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ذرائع


پٹرول بحران سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کردیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاء الدین تاحال عہدے پر موجود ہیں، سیکرٹری پٹرولیم نےچھٹی کے لیے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیکرٹری پٹرولیم کی چھٹی کی درخواست تاحال منظور نہیں کی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر شفیع آفریدی، میاں اسد حیاء الدین کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

معاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی ہٹایا جاچکا ہے۔

تازہ ترین