• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا


خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں مزید 94 ہزار رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگنی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی 82 ہزار ڈوزز اسٹاک میں موجود ہیں جبکہ ہر ایک کو 2 ڈوزز لگنی ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبے میں اب تک 1 لاکھ 57 ہزار بزرگوں اور ہیلتھ ورکرز کو ویکیسن لگائی جاچکی ہے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبے کو 2 لاکھ 39 ہزار ویکسینز فراہم کی تھیں جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 276 بزرگ شہریوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

اس معاملے پر سیکریٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے جیو نیوز سے بات چیت کی اور بتایا کہ ویکسین کی قلت پیدا نہیں ہوگی، وفاقی حکومت کو مزید ویکسین کیلئے درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں کورونا ویکسین کا پانچ چھ دن کا اسٹاک موجود ہے، ہم روزانہ کی بنیاد پر 8 تا 9 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگارہے ہیں۔

سید امتیاز حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بتدریج تیز ہورہا ہے۔

تازہ ترین