• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں لاک ڈاؤن، پنجاب حکومت کی تجویز این سی اوسی نے مسترد کردی

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ہوگئی، شہر میں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز این سی او سی نے مستر د کردی۔

پنجاب حکومت نے تجویز دی تھی کہ لاہور  کو ایک یا دو ہفتوں کے لیے مکمل بند کردیا جائے، جسے  این سی او سی نے مسترد کردیا۔

 اسد عمر نے کہا کہ کاغذی کارروائی کا کیا فائدہ جب عمل ہی نہيں ہونا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ہی 70 فیصد تک عمل ہوجائے تو مکمل لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔

 جیو نیوز کے پروگرام  کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو کوویکس کے تحت بھارت سے 40 لاکھ کورونا ویکسین مارچ میں ملنی تھیں لیکن بھارت نے اپنی خارجہ پالیسی کو مد نظر رکھتےہوئے پاکستان کو یہ ویکسین فراہم نہيں کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے  جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کو ویکسین بھیجی گئی ہے۔

تازہ ترین