• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا شاہد خاقان عباسی کی ناک اتنی اونچی ہوگئی ہے؟ قمر زمان کائرہ کا سوال

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے استفسار کیا ہے کہ کیا شاہد خاقان عباسی کی ناک اتنی اونچی ہوگئی ہے؟

جیو نیوز سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے کہا کہ ان کی انفرادی طور پر حیثیت ہی کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی کیا حیثیت ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہہ رہے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر شاہد خاقان عباسی کی حیثیت کیا ہے؟ کیا شاہد خاقان عباسی کی ناک اتنی اونچی ہوگئی ہے؟


اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے کب کہا کہ ہم پنجاب کے ٹھیکیدار ہیں؟، پنجاب میں سینیٹ کی 5،5 سیٹیں بانٹ لیں اور ہمیں طعنے دیئے جارہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توکہا جاتا تھا کہ نمبر گیم نہیں ہے، ہم نے گیلانی کو جتواکر نمبر گیم پوری کردی تھی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے مک مکا کیا، ہم نے ان سے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے کیس کا فیصلہ آنے دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ زبیر عمر کی ملاقاتوں اور نوازشریف کی روانگی کی حوالے سے بھی بہت باتیں سامنے آئی ہیں۔

تازہ ترین