• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہیر عباس، وسیم اکرم، وقار یونس ہال آف فیم میں شمولیت پر خوش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عظیم کرکٹرز ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس نے پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان تین سابق کھلاڑیوں کے علاوہ عمران خان ،جاوید میانداد اور حنیف محمد بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔ ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننامسرت کا باعث ہے۔ایسے اعزازات کسی بھی اسپورٹس مین کی محنت کا ثمر ہوتے ہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنناقابل فخر لمحہ ہے، امید ہے کہ ہر سال مزید مایہ ناز پاکستانی کرکٹرز اس فہرست کا حصہ بنتے چلے جائیں گے۔ایسے اقدامات سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی، کپتان، کوچ اور کمنٹیٹر وہ اپنی زندگی کے 30 سال اسی کھیل کے نام کرچکے ہیں ، خوشی ہے کہ آج اسی کھیل کی وجہ سے انہیں ایک اور اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔ یہ اعزازات نوجوانوں میں کرکٹ کا شوق اور جذبہ بڑھائیں گے۔

تازہ ترین