• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ اینڈ فیوریس9 کا دوسرا ٹریلر کب آئے گا؟

ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کے حوالے سے مداحوں کو معلومات فراہم کردیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں ون ڈیزل نے بتایا کہ فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کا دوسرا ٹریلر 14 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اداکار سے فلم اور ٹریلر کے متعلق سوالات پوچھنا شروع کردیئے۔


واضح رہےکہ ہولی ووڈ فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں اس مرتبہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا ونسنٹ بھی والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کرے گا۔ کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا ہے۔جبکہ انہیں فلم میں کتنا ٹائم اسکرین پر دکھایا جائے گا اسکی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایکشن ،تھرل اور فائٹ سے بھری ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بار ملتوی کی جاچکی ہے۔ تاہم دنیا بھر میں شائقین ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9 ‘ کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن یہ انتظار 25 جون کو ختم ہوگا جب فلم نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین