• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM رہے نہ رہے ،بچنا حکومت نے بھی نہیں، پلوشہ خان


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہے نہ رہے مگر بچنا حکومت نے بھی نہیں،تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پتہ چل گیا ہے کہ پچھلے سال بھی کوئی تحریک نہیں چلا سکے

ن لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سات ووٹوں کی حکومت دھڑام سے گرے گی تو پتہ نہیں لگے گا،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اتحادوں میں بڑا دل ہونا لازم ہے ۔مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین کو ایک بات ضرور دیکھنا چاہئے کہ ہماری صفوں میں وہ کون لوگ ہیں جن کی وجہ سے معاملا ت یہاں تک پہنچے۔اظہا ر وجوہ کے نوٹس اپنے ماتحت لوگوں کو دیئے جاتے ہیں۔ 

سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اظہار وجوہ کا نوٹس اپنی ذیلی تنظیموں کو یا عہدیداروں کو بھی نہ دیں بات چیت سے بات حل کی جائے۔ہمارے ارکان کے پاس جو عہدے تھے ہم ا س سے اب الگ ہوچکے ہیں۔پی ڈی ایم رہے نہ رہے مگر بچنا حکومت نے بھی نہیں ہے۔

آج ملک میں سڑکوں پر غدر مچا ہوا ہے کوئی حکومت ہے ۔ کہاں ہے حکومت ،لوگ سڑکوں پر پانچ پانچ چھ چھ گھنٹوں سے کھڑے ہوئے ہیں۔موٹر ویز بند ہیں ملک کا ایک شہر سے دوسرے شہر کا رابطہ منقطع ہے ۔

تازہ ترین