اسلام آباد( نیٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں ڈسکہ میں الیکشن ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ الیکشن میں شکست کی وجوہات جاننے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر کے پیش کر دی جائے گی۔