• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا ججوں کی نامزدگیوں کیلئے رجسٹراروں کو لکھے خطوط ریکارڈ پر لانے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ملک بھر میں نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق اپنے ایک سابق حکم نامہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزارت قانون و انصاف کی جانب سے اس ضمن میں ججوں کی نامزدگیوں کے لئے متعلقہ ہائیکورٹوں کے رجسٹراروں کو لکھے گئے خطوط ریکارڈ پر لانے کا حکم جاری کیا ہے۔ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نئی عدالتوں کے عملہ کی بھرتی کے لئے کیلئے 40 ہزار سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر کے تقرریاں کر لی گئی ہیں جبکہ احتساب عدالتوں کے ججوں کی نامزدگیوں کے لئے متعلقہ ہائیکورٹوں کے رجسٹرارز کو خط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین