کراچی (ٹی وی رپورٹ) صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات ناصرحسین شاہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد خاقان کے ردعمل میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو بھی ہماری طرف سے ﷲ حافظ۔معافی کس بات کی؟ مضحکہ خیزباتیں نہ کریں، بلاول کو ذمہ داری سے بات کرنی چاہیے، تماشا نہ لگائیں، بلاول نے جوباتیں کی ہیں اس سے اعتماد بحال نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں ناصرحسین شاہ کا کہنا تھاکہ عبدالغفورحیدری اورشاہد خاقان عباسی تو وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کو وقت دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کسی کی ذیلی تنظیم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اتحاد رہے ہیں کیا ایسا پہلے کبھی ہوا ہے؟ جوپالیسی اور ویژن پیپلزپارٹی کا ہے، اس کے تحت پی ڈی ایم کا وجود آیا اورکامیابیاں ملیں۔ ناصرشاہ کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کوگھربھیجنے میں ہم سب کا ساتھ رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوپی ڈی ایم میں رہنا ہے تواپنا اعتماد بحال کرے، میرا خط پھاڑکرپھینکا گیا ہے تومیرا جواب بھی ہے خدا حافظ۔