• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم متحد نظر نہیں آئی، پتا تھا یہی حشر ہوگا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی سے معافی مانگنی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ڈی ایم کسی مرحلہ پر بھی متحد نظر نہیں آئی، پہلے ہی پتا تھا کہ پی ڈی ایم کا یہی حشر ہوگا،ایک اور سوال پر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایسا کوئی انقلاب نہیں لائی کہ لوگ ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی کی طرف آجائیں۔منیب فاروق نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ختم ہوچکی ہے

چند انتخابی کامیابیوں کے سوا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کا موجود نظام میں کوئی اسٹیک نہیں اس لئے وہ سخت پوزیشن اختیار کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کا نظام میں اسٹیک ہے وہ سندھ حکومت چلارہی ہے

 آصف زرداری پی ڈی ایم کو استعمال کر کے یوسف رضا گیلانی کوسینیٹر بنانے میں کامیاب رہے،پی ڈی ایم کسی مرحلہ پر بھی متحد نظر نہیں آئی، پہلے ہی پتا تھا کہ پی ڈی ایم کا یہی حشر ہوگا۔

تازہ ترین