• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی عدالتوں میں 28 اپریل تک معمول کے مطابق فرائض انجام نہیں دیئے جائینگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ملتان کی ضلعی عدالتوں میں 28 اپریل تک معمول کے مطابق فرائض انجام نہیں دیے جائیں گے ۔ اس ضمن میں جنرل سیکرٹری بار کی جانب سے 30 مارچ سے 11 اپریل تک صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت ہونے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس میں اب توسیع کردی گئی ہے، فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت میں ضمانت قبل از گرفتاری، بعد از گرفتاری، سٹے، حبس بے جا اور اندراج مقدمہ سے متعلق کیسز شامل ہیں جب کہ دیگر ریگولر کیسز ملتوی ہوں گے۔
تازہ ترین