• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے 8 ایرانی کمانڈروں پر پابندیاں عائد کردیں

برسلز (این این آئی ) یورپی یونین نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب ، باسیج ملیشیا اور پولیس کے آٹھ کمانڈروں پر نومبر2019میں مظاہرین کے خلاف خونی کریک ڈاؤن کی وجہ سے پابندیاں عاید کردیں۔ ان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجرجنرل حسین سلامی اور باسیج ملیشیا کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی شامل ہیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والے یہ ایرانی عہدے دار اب مغربی ممالک میں سفر نہیں کرسکیں گے اور ان کے یورپی ممالک میں موجود اثاثے منجمد کرلیے جائیں گے۔

تازہ ترین