• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیق کی حوصلہ افزائی کئے بغیر کوئی ادارہ ترقی نہیں کرسکتا، ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن معاشروں اور درسگاہوں میں تحقیق کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی وہ نہ تو ایجاد واختراع کرسکتے ہیں اور نہ ہی ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں،تحقیق کسی بھی ادارے کے علمی تشخص کا امتیاز ہوتا ہے۔ ان خیالاات کا اظہار انہوں نے سندھ ایچ ای سی کی جانب سے سندھ ریسرچ سپورٹ پروگرام کے تحت جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے 09 اساتذہ میں ریسرچ گرانٹ کی چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریسرچ گرانٹ کے چیکس بدست شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی انٹرنیشنل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد خان،ڈاکٹر فاروق احمد خان،ڈاکٹر منزہ رضا مرزاجبکہ شعبہ بائیوٹیکنالوجی کی ڈاکٹر راحیلہ رحمت زہرہ،ڈاکٹر مہنازاحمد،شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے مصطفی حیدر،شعبہ معاشیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید،شعبہ ایجوکیشن کے پروفیسر ڈاکٹر ناصرسلمان اور شعبہ انوائرمینٹل اسٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کو تفویض کئے گئے۔

تازہ ترین