• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں لوگ بازاروں میں نکلے تو سخت اقدامات کرنا پڑینگے، اسد عمر

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رمضان میں لوگ بازاروں میں نکلے تو سخت اقدامات کرناپڑیں گے، عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو کورونا ویکسین لگانا شروع کردیں گے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ویکسینز کورونا وبا کے خلاف موثر ہیں، تاہم ان کے موثر ہونے کا صحیح تناسب چار چھ ماہ بعد پتہ لگے گا، کورونا کی دوسری لہر کے دوران ساری سیاسی لیڈر شپ نے جلسے کیے جس سے بڑا نقصان ہوا۔ اسد عمر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے آنے والی ویکسین 18 ہزار لوگوں کو لگی ہے، عوام کا حق ہے کہ وہ مفت میں حکومت سے ویکسین لگائے، اس کیلئے 150 ملین ڈالر کابینہ نے منظوری دی تھی، پاکستان میں 13 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

تازہ ترین