• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن آپسی لڑائی کی بجائے الیکشن لڑنے کی تیاری کرے، ولیداقبال


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن آپس میں لڑنے کے بجائے اگلا الیکشن لڑنے کی تیاری کرے،رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس ملک میں پچھلے48 گھنٹوں سے آ گ لگی ہے ، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ہاتھ سے باہر نکل چکی ہے،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلافاروقی نے کہا کہ آپ اس وقت مطالبات نہ مانتے ۔ تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم پر فواد چوہدری نے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں، کسی اردو اخبار میں اچھی سرخی لگائی گئی کہ ایک سیاسی اتحاد ذاتی مفاد کی نذر ہوگیا، اپوزیشن آپس میں لڑنے کے بجائے اگلا الیکشن لڑنے کی تیاری کرے، اپوزیشن کو انتخابی نظام پر تحفظات ہیں تو انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ کام کرے۔ولید اقبال کا کہناتھا کہ ہمارے دستور کا آرٹیکل 16 وہ بنیادی حق کا وعدہ کرتا ہے۔ آپ اجتماع کرسکتے ہیں آپ احتجاج کرسکتے ہیں لیکن اس میں دو شرائط ہیں کہ وہ پر امن ہو اور وہ غیر مسلح ہو۔پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاریا ہے ۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں پچھلے48 گھنٹوں سے آ گ لگی ہے ۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ہاتھ سے باہر نکل چکی ہے لیکن مجھے میڈیا پر کم از کم چین ہی چین دکھ رہاہے ۔ میں نے تو کوئی ٹاک شو نہیں دیکھا جس میں ہم اس اہم ایشو پر بات کرسکیں۔لاہور پولیس کے مطابق اس وقت72 پولیس اہلکارشدید زخمی ہیں جن میں سے12 کی حالت تشویشناک ہے۔اسی طرح مظاہرین کی لاشوں کی اطلاع بھی مل رہی ہے ۔

تازہ ترین