• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیرہ سال التواء کے بعد سیکٹر آئی 14میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی ہدایات کی روشنی میں تیرہ سال کے التواء کے بعد سیکٹر آئی چودہ میں ترقیاتی کام شروع کر د یئےگئے ۔ سیکٹر میں سٹرکوں کی تعمیر کا کام 12اپریل سے شروع کر دیا گیا ،جو پانچ ماہ کی قلیل مدت میں ستمبر میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے دسمبر 2019 میں سیکٹر آئی فورٹین میں ترقیاتی کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ سیکٹر میں سروس روڈز کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 57سو آر ایف ٹی لمبائی پر مشتمل سٹرکیں تعمیر کی جائیں گی ۔ سی ڈی اے نے 2007 میں سروس روڈ نارتھ کا کام شروع کیا تھا لیکن قبضہ نہ ہونے کی وجہ سے معاہدہ منسوخ کر دیا گیا تھا جس کے بعد تمام منصوبے منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ان منصوبوں کا پی سی ون دوبارہ تیار کروایا اور دسمبر 2019 میں سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکٹر میں ترقیاتی کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سیکٹر آئی فورٹین میں ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے ٹینڈر مارچ 2021 میں جاری کیے گئے تھے ۔ چار ہفتوں کے اندر 2000 آر ایف ٹی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کا کام پانچ ماہ کی قلیل مدت میں 11ستمبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین