• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے عملے کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران کچھ ٹیم ممبران کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ٹیم کے عملے کے چند ممبران کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر یشراج پروڈکشن میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ خان نے احتیاط کے طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان بالآخر 2 سال بعد فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے انڈسٹری میں واپس آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ میں اداکار جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان بھی ایک مختصر کردار نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری، رنگاناتھ مدھاون اور اکشے کمار سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین