وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
بھارہ کہو میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، یہاں گزشتہ رات 3 بجے تک مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری رہی تھیں۔
پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں بھارہ کہو مری روڈ پر ٹریفک کھول دیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی حدود میں فیض آباد پل پر بھی پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
فرانس کے سفارت خانے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ایس پی سٹی کے دفتر سے ڈپلومیٹ ایریا کا گیٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی میں لیاقت باغ سے مری روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔