• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 پاکستانی ’فوربز‘ کی انڈر 30 یورپی فہرست میں شامل

معروف اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے جاری کی گئی یورپی خطے کی ’30 انڈر 30‘ فہرست میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ مذکورہ فہرست میں شامل دونوں خواتین ہیں۔

امریکی فوربز میگزین نے پاکستانی نژاد برطانوی شیف زہرا خان کو دنیا کی بااثر تاجروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی زہرا خان نے وسط لندن میں فیا اینڈ ڈائس کیفیز قائم کیا تھا۔

 زہرا خان کا کہنا تھا کہ جب وہ 13 برس کی تھیں تو انہیں سائنس پڑھنے کا کہا گیا، انہیں بارہا یاددہانی کروائی گئی کہ خواتین امورخانہ داری انجام دیتی ہیں اور کچن کی ذمہ داری نبھاتی ہیں۔

پاکستان نژاد آمنہ اختر کو بھی فوربز کی جانب سے  ’سوشل امپیکٹ‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔


آمنہ اختر کو ’گرل ڈریمر‘ نامی ادارہ کھولنے اور اس میں ہر نسل، رنگ اور مذہب کی خواتین کو تربیت اور کام کے مواقع فراہم کرنے کی وجہ سے فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

’فوربز‘ کی جانب سے تمام خطوں کی الگ فہرست جاری کی جاتی ہے، جن میں ایشیائی، شمالی امریکی، افریقی و یورپی فہرست کافی شہرت رکھتی ہیں۔

تازہ ترین