• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزے میں غصہ کم کریں اور صبر کریں، حرا مانی

معروف اداکارہ حرا مانی نے ماہِ صیام میں روزہ رکھ کر غصہ کم کرنے اور صبر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مقدس مہینے کی مبارکباد دینےکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

مختلف شوبز اسٹارز بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس ماہ مقدس کی مبارکباد اور خصوصی پیغامات دے رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ روزے میں غصہ کم کریں اور صبر کریں۔

حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرسفید دوپٹہ اوڑھے اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں ۔


تصاویر شئیر کرتے ہوئے حرا نے لکھا کہ ’ پہلا روزہ مبارک ہو آپ سب کو! ‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  ’بس غصہ کم کرنا ہے اور صبر کرنا ہے کیونکہ روزہ صرف آپ کا نہیں سامنے والے کا بھی ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید