گجرات (نمائندہ جنگ) عدالت نے دوہرے قتل کیس میں 2بھائیوں کو سزائے موت اور تیسرے کو عمر قید اور5,5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا، ایڈیشنل سیشن جج گجرات ذوالفقار علی نون نے تھانہ دولت نگر کے گاؤں لانمبڑہ کے دوہرے قتل کیس میں ملوث 2 بھائیوں تنویر اعظم اور جہانگیر کو سزائے موت، تیسرے بھائی محمد آصف کو عمر قید اور5,5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا، محمداعظم، محمد اسلم اور قمر عباس کو بری کردیا جبکہ ایک ملزم اصغر علی تاحال اشتہاری ہے۔