• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سحر و افطار میں کھانے پینے کے حوالے سے سوالات مداحوں کے سامنے رکھ دیے۔

انہوں نے کہا کہ آج پہلے روزہ ہے اور ایسے بیٹھے بیٹھے انتہائی اہم سوالات پر غور کیا، سوال کچھ یہ ہیں۔


روزے میں سوچے جانے والے کچھ سوالات اداکارہ نے بھی سوچے اور مداحوں کے سامنے رکھ دیے۔

انہوں نے کہا کہ سحری میں لسی بہتر رہے گی ، اور چیز آملیٹ کھانا چاہئے یا آلو کا پراٹھا؟

مہوش حیات نے یہ بھی پوچھا کہ افطار میں سموسے کے ساتھ پودینے کی چٹنی زیادہ مزہ دے سکتی ہے یا پھر کوئی دوسرا سوس۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

اداکارہ کے ایسے کھٹے میٹھے سوالوں پر مداحوں کی جانب سے جوابات دیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین