• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی پی قانون میں ترمیم کا آرڈیننس پبلک کیا جائے، رضا ربانی


سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرڈیننس اجراء کے بعد اُسے چھپانا پی ٹی آئی حکومت کی عادت بن چکی ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) قانون میں ترمیم کا آرڈیننس پبلک کرے۔

انہوں نے کہا کہ قانون شہادت آرڈر کے تحت آرڈیننس ایک پبلک دستاویز ہے، جسے پبلک کرنا ہوتا ہے۔


سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ حکومت کی تمام وزارتیں اور محکمے آرڈیننس کی کاپی مہیا کرنے سے انکار کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آرڈیننس اجرا کے بعد اسے چھپانا اس حکومت کی عادت بن گئی ہے۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا تابع محکمہ بن گیا ہے، جو آئی ایم ایف کے ماتحت کام کرے گا۔

تازہ ترین