• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور دھرنا سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ


ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور دھرنوں سے متعلق وزارت داخلہ نے رپورٹ جاری کردی۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 2 ہزار 135 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

 وزارت داخلہ کی رپورٹ  میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ 1669 افراد پنجاب، جبکہ سندھ سے 228 افراد گرفتار کیے گئے۔

 رپورٹ  میں کہا گیا کہ اسلام آباد سے45 اورخیبرپختونخوا سے 193 افراد گرفتار کیےگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین