• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچوئل سماعتوں اور آن لائن اپیل سے سپریم کورٹ میں بیک لاگ کلیئر

لندن (پی اے) ورچوئل کورٹ سماعتوں اور اپیلوں کے آن لائن فائل کرنے سے سپریم کورٹ میں کیسز کے بیک لاگ کو کلیئر کرنے میں مدد ملی اور انتظار کا وقت بھی کم ہو گیا۔ یہ بات ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پینڈامک کی وجہ سے گزشتہ سال کورٹ سسٹم میں تبدیلیاں متعارف کروائی گئی تھیں اور نئے رولز کی وجہ سے سسٹم زیادہ موثر ہو گیا۔ چیف جسٹس فرینک کلارک نے سپریم کورٹ کی سالانہ رپورٹ بدھ کے روز پیش کی۔ رپورٹ میں انہوں نے اس سال کو غیر معمولی اور چیلنجنگ سال قرار دینے ہوئے کہا کہ اپیلوں کی سماعت کے انتظار کے وقت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو 14 ہفتوں سے تاریخی کم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ کی سماعت جون کے اوائل میں ہی ہو سکتی ہے۔ چند ہفتوں میں ہی عدالت اپنا تمام بزنس ریموٹ ہیئرنگ کے ذریعے انجام دے رہی تھی۔ دوسرے برسوں میں 20 فیصلوں کے مقابلے میں آج محفوظ فیصلوں کی تعداد صرف چھ رہ گئی ہے۔ جسٹس کلارک نے کہا کہ میری یادداشت کے مطابق سپریم کورٹ میں انتظار کا وقت بہت کم ہے جو ممکنہ طور پر انتظار کا کم سے کم وقت ہے۔ جسٹس کلارک نے مزید کہا کہ واقعی غیر معمولی سال تھا جس میں سپریم کورٹ اپنے کام کو ریموٹ سماعتوں کے ذریعے انجام دینے کیلئے تیزی سے آگے بڑھی اور اس نے عدالت کے بنیادی کام کے تسلسل اور اس کے سامنے آنے والے مقدمات کے تعین کو یقینی بنایا۔ مارچ 2020 میں کوویڈ 19 پابندیوں کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ نے عدالتی امور کی انجام دہی کیلئے ریموٹ سماعتوں کے امکانات تلاش کرنے کا آغاز کر دیا تھا۔ ایک اپیل کے سوا تمام کی ریموٹ سماعت ہوئی۔
تازہ ترین