• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے رمضان میں حملے تیز، 23 افغان فوجی ہلاک

کابل(جنگ نیوز )افغانستان میں رمضان کے پہلے روز طالبان کے مختلف حملوں میں 23 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ حملے بلغ، بدخشاں، لوگر، بغلان اور تخار صوبوں میں کیے گئے۔ بلخ میں 10، لوگر میں 3، بغلان میں 6، تخار میں 1اور بدخشاں میں 3اہلکار مارے گئے۔ بلخ میں طالبان نے 5اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا۔افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے رمضان میں حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین