بشریٰ انصاری اور عابدہ پروین کی تصویر پر ایک نظر
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری اور عابدہ پروین کی تصویر پر ایک نظر

1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ، سروں کی ملکہ اور دنیا بھر میں سندھ و پاکستان کی پہچان عابدہ پروین کو اداکارہ کے گھر میں دیکھا جاسکتا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری فون پر کسی سے بات کررہی ہیں جبکہ عابدہ پروین کیمرہ کی طرف دیکھ کر مُسکرا رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری دوست عابدہ پروین کی قاتلانہ مُسکراہٹ۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’یہ تصویر عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کے دنوں کی ہے۔‘

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ’اس تصویر میں عابدہ پروین اُن کے گھر میں موجود ہیں۔‘

واضح رہے کہ عابدہ پروین 20 فروری 1954 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔

گائیکی کے ذریعے صوفیانہ کلام کو پھیلانے کی بات کی جائے تو اس وقت پورے برصغیر میں عابدہ پروین سے بڑا کوئی نام نہیں۔

انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد غلام حیدر سے حاصل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان سے فنی سفر شروع کیا۔

2005 میں عابدہ پروین کو ستارہ امتیاز اور 2012 میں ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازسے نوازا گیا جبکہ بھارت کی بیگم اختر اکیڈمی آف غزل کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

عابدہ پروین نے سندھی، اردو، پنجابی، سرائیکی، بلوچی سمیت ملک کی مختلف زبانوں میں گیت گا کر اپنے مداحوں کو محظوظ کیا ہے، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس بھی مل چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید