• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے قوم کو رمضان کا بہترین تحفہ دیا: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کرکٹر بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس اور تاریخی کامیابی کو رمضان کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار سینچری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے قوم کو رمضان کا بہترین تحفہ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا پاکستانی قوم کو رمضان کا بہترین تحفہ‘

اسد عمر نے کہا کہ بابر اعظم نے کمال کی بیٹنگ کی ہے، بابر اعظم زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کیخلاف کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے 204 کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان کے ہمراہ 197 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس میں انہوں نے 122 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔

پاکستان نے اس میچ میں 9 وکٹ سے کامیابی سمیٹی اور 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

تازہ ترین