قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان کو نمبر ون بننے اور طوفانی سنچری اسکور کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم عہد بابر اعظم میں جی رہے ہیں۔
کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کی مبارکباد دی۔
شاہین شاہ نے لکھا کہ ہم ’بادشاہ بابر اعظم کے عہد میں جی رہے ہیں، بابر اعظم آپ ملک و قوم کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں۔‘
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے رضوان کو سُپر مین جبکہ کپتان کو بادشاہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ رضوان حقیقی سُپر مین ہیں۔
واضح رہے کہ بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔