• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور میں کورونا وائرس کی لہر خطرناک ہوگئی

جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہوگئی ہے۔

تقریباً 22 لاکھ کی آبادی والے ضلع میں ہر روز صرف 200 افراد کو یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا عمل ست روی کا شکار ہے۔

ضلع راجن پور میں 3 سرکاری اسپتال ہیں جہاں اب تک 7 ہزار 7 سو 80 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔

راجن پور میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 10 ہزار 7 سو 27 ہے جن میں سے 2 ہزار 157 افراد کو اب تک ویکسین دی گئی ہے۔

2 ہزار 443 ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، جبکہ روانہ 200 افراد کو ویکسین دی جا رہی ہے۔

ضلع راجن پور کی آبادی 21 لاکھ 96 ہزار نفوس پر مشتمل ہے، ضلع کے 3 اسپتالوں میں کورونا ویکسین رکھنے کی گنجائش 15 ہزار سے زیادہ نہیں۔

ضلع میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، یہاں کے شہریوں کو کورونا وائرس کی مزید ویکسین کا انتظار ہے۔


واضح رہے کہ تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 441 مریض سامنے آئے ہیں، اس سے 24 گھنٹوں میں مزید 68 مریض انتقال کر گئے، یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 209 ہو چکی ہیں۔

ادھر ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 77 ہزار 294 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین